Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسکول میں ہر کوئی میرا کرش ہوتا تھا، ژالے سرحدی

اسکول میں ہم جماعت لڑکے سے محبت ہوگئی تھی، اداکارہ کا انکشاف
شائع 10 اکتوبر 2023 11:34pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ میں بچپن میں دل پھینک تھی۔

نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ بچپن میں اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آ جاتا تھا اور ہر کوئی میرا کرش ہوتا تھا۔

زندگی کی پہلی محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں پہلی محبت چوتھی کلاس میں پڑھنے کے دوران ہوئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اسکول میں ہم جماعت لڑکے سے محبت ہوگئی تھی لیکن جب اسکول تبدیل کیا تو وہ محبت بھی ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے اسکول میں نئی کہانی شروع ہوئی۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے یہ بھی بتایا کہ میرا تعلق شوبز گھرانے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے تمام افراد گلوکاری کرتے رہے ہیں۔

ژالے سرحدی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔

Zhalay Sarhadi