Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کی سابقہ ایم پی اے کے گھر سے 85 لاکھ روپے کا سونا چوری

سونے کے ساتھ 5 لاکھ روپے بھی چوری ہوئے، بطور ملزمہ گھریلو ملازمہ نامزد
شائع 10 اکتوبر 2023 11:21pm
پیپلز پارٹی کی سابقہ ایم پی اے سعدیہ جاوید  کے گھر سے 85 لاکھ روپے کا سونا چوری۔ علامتی تصویر/ فائل
پیپلز پارٹی کی سابقہ ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر سے 85 لاکھ روپے کا سونا چوری۔ علامتی تصویر/ فائل

کراچی میں پیپلز پارٹی کی سابقہ ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر چوری ہوگئی، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے مطابق واردات میں 85 لاکھ کا سونا اور 5 لاکھ روپےچوری ہوئے بطور ملزمہ گھریلو ملازمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی میں چوری کی واردات سعدیہ جاوید کے ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع گھر میں ہوئی۔

مدعی مقدمے کے مطابق 20 ستمبر کو فاطمہ نامی خاتون کو ملازمت پر رکھا تھا، ملازمہ اکثر اپنی بہن اور ماں کو بھی ساتھ لے آتی تھی۔

مقدمے کے مطابق 6 اکتوبر کو ملازمہ اپنی بہن کے ساتھ کام کرنے آئی اور سوا تین بجے واپس چلی گئی، 7 اکتوبر کو سعدیہ جاوید کے گھر واردات ہوگئی۔ واردات میں 85 لاکھ کا سونا اور 5 لاکھ روپے چوری ہوئے۔

karachi

Crime

Karachi Police

Karachi Street Crimes