Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ زرین خان کی مشکل آسان ہوگئی

وارنٹ گرفتاری کو عدالت نے منسوخ کر دیا
شائع 10 اکتوبر 2023 09:27pm

دھوکا دہی کیس میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو عدالت نے منسوخ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کولکتہ کی مقامی عدالت نے دھوکا دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا جسے اب تفتیشی افسر کے فریب اور گمراہ کن بیانات کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے اداکارہ کے حق میں ایک عبوری حکم بھی جاری کیا ہے کہ اس معاملے پر غور کیا جائے۔

اس سے قبل زرین خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں مطمئن ہوں کہ اس کیس میں کوئی سچائی نہیں، میں تو اس پر حیران ہوں اور اپنے وکیل سے بات کر رہی ہوں۔

2018 میں اداکارہ کو ایک تقریب میں پرفارم کرنے کیلیے مدعو کیا گیا تھا جس میں وہ شریک نہیں ہوئی تھیں اور منتظمین کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔

منتظمین نے اداکارہ اور ان کے منیجر کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درکج کروائی تھی۔

zareen khan