Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سونیا حسین ایوارڈ تقریب میں کیوں نہیں جانا چاہتی ہیں؟

ایوارڈز تقریب میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اداکارہ
شائع 10 اکتوبر 2023 09:03pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

رواں برس کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوئی تھی اور اس بار سونیا حسین کو ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی کیا گیا تھا لیکن اس باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔

ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بعد سونیا حسین نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایسے ایوارڈز میں شرکت نہ کرنے پر کھل کر بات کی۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ایوارڈز تقریب میں منفرد لباس، فیشن اور اسٹائل کرنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کی اپنی مرضی ہوتی ہے، اس لیے جسے جو چیز اچھی لگتی ہے، وہ وہی کرتا ہے اور ان پر اعتراضات فضول ہوتے ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتیں، کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ باقی ایوارڈز میں عام طور پر وہ لوگ جا رہے ہوتے ہیں، جنہیں ایوارڈز مل رہے ہوتے ہیں یا پھر وہ شخصیات جاتی ہیں، جنہیں تیار ہونے اور بناؤ سنگھار کرنے کا شوق ہوتا ہے۔

سونیا حسین نے کہا کہ اس بار اگرچہ وہ فلم کی بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں گئیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ اگر انہیں کسی ایک اداکارہ کو ایوارڈ دینے کا موقع ملے تو وہ سجل علی کو دیں گی جب کہ اداکاروں میں وہ نعمان اعجاز کا انتخاب کریں گی۔

Sonya hussain