Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کی یکجہتی غزہ مارچ: ’او آئی سی اپنا اجلاس بلا کر اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے‘

''اسرائیل نے ڈھائی لاکھ فلسطینی شہید کئے تو دنیا چپ رہی، اب ایک ہزار اسرائیلی مارے گئے تو سب چیخ رہے ہیں
شائع 10 اکتوبر 2023 08:53pm

جماعت اسلامی اسلام آباد نے فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف ”یکجہتی غزہ مارچ“ کا اہتمام کیا، شرکاء نے پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ او آئی سی اپنا اجلاس بلا کر اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے۔

ماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ چوک میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف یکجہتی غزہ مارچ میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی۔

مارچ کے مرکزی اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا جب اسرائیل نے ڈھائی لاکھ فلسطینی شہید کئے تو دنیا چپ رہی، اب ایک ہزار اسرائیلی مارے گئے تو سب چیخ رہے ہیں، اسرائیل کی بربادی اور فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی۔

مزید پڑھیں

’مگر مچھ کے آنسو‘، وائٹ ہاؤس ترجمان لائیو ٹی وی پر اسرائیل کیخلاف حملے پر روپڑے

فوج کا حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں ملنے کا دعویٰ، ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک

قسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی دے دی

مارچ کے شرکاء نے پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، شرکاء اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

انتظامیہ کی جانب سے غزہ مارچ کے شرکاء کے لئے اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی تعینات تھی۔

Jamat e Islami

OIC

Gaza Solidarity March