Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ایک اور غیرقانونی افغان بستی مسمار

عرصہ دراز سے افغان باشندوں نے آئی 12 ٹو میں غیر قانونی بستی قائم کر رکھی تھی۔
شائع 10 اکتوبر 2023 08:35pm

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف ایکشن تیز ہوچکا ہے، اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آئی 12 ٹو میں غیرقانونی افغان بستی مسمار کردی۔

آپریشن سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ کے ڈی جی شاہ جہان کی زیرنگرانی عمل میں لایا گیا۔

ڈی جی انفورسمنٹ کے مطابق آپریشن میں سی ڈی اے کی اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل معاونت کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 24 سالہ افغان لڑکی نے خودکشی کیوں کی

زمین واگزارکروانے کے لیے آپریشن میں ہیوی مشینری سے غیرقانونی تعمیر شدہ گھروں اور دکانوں کو مسمار کیا گیا۔

عرصہ دراز سے افغان باشندوں نے آئی 12 ٹو میں غیر قانونی بستی قائم کر رکھی تھی۔

اسلام آباد

Illegal Afghan Basti

Afghan Houses Demolished