Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زینب عباس کیخلاف ایف آئی آر کرانے والے بھارتی وکیل نے بڑے بڑے دعوے کردیے

’زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کرنا ایک بہت بڑی فتح ہے‘
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 08:34am

ورلڈ کپ میں پاکستان کی پریزنٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے وکیل ونیت جندال نے اسے اپنی فتح قرار دیا ہے۔

وکیل ونیت جندال نے بھارت میں زینب عباس کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئی ایف آئی آر کی درخواست دی تھی۔

بھارتی وکیل نے الزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے ہیں اور سوشل میڈیا تبصروں کو زینب عباس سے منسوب کرکے ان کا تبصرہ قرار دیا تھا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ زینب کو آئی سی سی ورلڈ کپ پریزنٹرز پینل کی فہرست سے فوری طور پر نکال دینا چاہیے کیونکہ بھارت میں بھارت مخالف لوگوں کی گنجائش نہیں ہے۔

اس کے بعد زینب عباس بھارت چھوڑ کر چلی گئی تھیں جس کے حوالے سے دو خبریں زیرِ گردش ہیں۔

آئی سی سی کا موقف ہے کہ زینب خود بھارت چھوڑ کر گئی ہیں جبکہ بھارتی وکیل کا دعویٰ ہے کہ زینب کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

اب ونیت جندال نے ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کرنا ایک بہت بڑی فتح ہے۔‘

مزید پڑھیں

شاداب خان اور زینب عباس کے چٹکلے نے قہقہے بکھیردیے

’بالآخر نسیم شاہ کو رحم آہی گیا‘

ورلڈ کپ: بھارت نے کینڈل لائٹ ڈنر کے بعد ’کینڈل لائٹ پریس کانفرنس‘ متعارف کروا دی

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے زینب عباس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے ہندو مذہب اور بھارت مخالف بیانات جاری کیے ہیں جس پر ایکشن لینے والے اداروں کا شکر گزار ہوں۔‘

FIR

zainab abbas

ICC ODI WORLD CUP 2023

Vineet Jindal