Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ہی چیز جو بالوں کو خوبصورت اور جلد کو چمکدار بنائے

معجزاتی طور پرآپ کی جلد کی خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے
شائع 10 اکتوبر 2023 05:36pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اچھے لمبے بال اور چمکتی خوبصورت جلد کسے پسند نہیں ہوتی اور اس کے لئے خواتین اور مرد دونوں ہی بازار کی مختلف مہنگی مصنوعات اور گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں۔

ہر قسم کی جلد اوران کے مسائل کے حل اور دیکھ بھال کے لئے اجزاء کا تعین کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے، تاہم کچھ مصنوعات ایسی ہیں جو مجموعی طور پر ان کے اثرات کی وجہ سے ہر ایک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

جوجوبا کا تیل ان سب میں معجزاتی طور پرآپ کی جلد کی خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا جُز ہے جو تقریباً تمام جلدوں اور بالوں کی اقسام کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

جوجو با کیا ہے؟

یہ ایک جھاڑی ہے جو شمالی میکسیکو اور جنوب مغربی امریکہ کے خشک علاقوں میں اگتی ہے۔ جوجوبا کا تیل دراصل ایک قدرتی تیل ہے جو موم جیسا ہوتا ہے، یہ جوجوبا کے پودے (سیمنڈسیا چینینسس) کے بیجوں سے نکالا جاتا ہے اور دوا کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسے شیمپو ، اور جلد سے متعلق کریموں میں ایک جز کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ اسے تیل کہا جاتا ہے ، لیکن کولڈ پریس کے طریقہ کار کے ذریعہ نکالا جانے والا یہ تیل دوسرے قدرتی اور سبزیوں کے تیل سے مختلف ہے، اسے اس کی مومی خصوصیات کی وجہ سے موم کی فیملی میں رکھا جاتا ہے۔

بہتر جلد کے لئے جوجوبا تیل استعمال کرنے کے طریقے

جوجوبا تیل آپ براہ راست جلد پر لگا سکتے ہیں یا پھرکسی دوسرے تیل کے ساتھ ملاکر بھی استعمال کر سکتے ہیں، جوجوبا کو جب جلد پر لگایا جاتا ہے تویہ ایک موئسچرائزر کا کام کرتا ہے جو جلد کو آرام دیتا ہے۔

آپ اسے رات کے وقت جلد کی دیکھ بھال کے معمول کے دوران استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے موئسچرائزر ، فیس ماسک ، سن اسکرین ، باڈی لوشن اور شاور جیل استعمال کر سکتے ہیں جن کے اجزاء میں جوجوبا شامل ہو۔

آپ اپنے گھر میں بنے فیس ماسک اور باڈی اسکرب میں جوجوبا کا تیل بھی ملا سکتے ہیں۔

بہتر بالوں کے لئے جوجوبا کا تیل

جوجوبا کا تیل آپ کے بالوں کے لئے بھی اسی طرح استعمال کیا جاسکتا ہےاورآپ اسے براہ راست سر کے اوپر لگا سکتے ہیں (اسے کچھ سیکنڈ کے لئے گرم کرنے کے بعد) ، آپ اس تیل کو شامل کرکے گھر پر غذائیت اور کنڈیشننگ ہیئر پیک اور ماسک بھی بنا سکتے ہیں۔

یہ بالوں کے فولیکلز کو کھولتا ہے۔ گنج پن کے لئے جوجوبا استعمال کرنے میں اہم ثابت ہوتا ہے کیونکہ جوبال مردہ نہیں ہوتے (unclogged) ان کے فولیکلز نئے بال پیدا کرنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔

دیگر طریقوں میں بالوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات جیسے شیمپو ، کنڈیشنر ، ہیئر ماسک اور نامیاتی جوجوبا کے عرق کے ساتھ قدرتی تیل کا استعمال شامل ہے۔

مزید پڑھیں

صرف 5 اجزاء کے ساتھ گھر پر بہترین فیس اسکرب بنائیں

کمزور بالوں کیلئے پیاز کے پانی کے جادوئی اثرات

امرود کے پتوں کے ناقابل یقین فائدے

جوجوبا کی خصوصیات

ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دیتا ہے

چونکہ جوجوبا کا تیل ایک ہیومیکٹنٹ اور ایمولینٹ مرکب ہے ، لہذا یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ اجزاء نمی کو سیل کرکے اور ٹرانس ایپیڈرمل پانی کے نقصان کو کم کرکے جلد کی حفاظتی رکاوٹ کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتا ہے

جوجوبا کا تیل وٹامن ای جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہے جو جلد اورسر کو آکسیڈیٹو تناؤ اور فری ریڈیکل نقصان سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ، اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کولیجن کی وجہ سے باریک لکیروں اور جھریوں کی ظاہری شکل کو بھی کم کرتی ہیں، جو عمر بڑھنے کے ساتھ سست ہوجاتی ہے.

بالوں کو مضبوط بناتا ہے

وٹامنز، منرلز اور فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے اس تیل کا مسلسل استعمال بالوں کی نشوونما کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے جن لوگوں کو بالوں میں آئل کی شکایت ہوتی ہے اسے کم کرتا ہے۔

lifestyle

healthy lifestyle

haircare

jojoba