Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بالآخر نسیم شاہ کو رحم آہی گیا‘

فاسٹ بالر نے 266 دن بعد مداح کی خواہش پوری کردی
شائع 10 اکتوبر 2023 04:05pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم ایشیا کپ میں انجری کے باعث ورلڈ کپ کھیلنے سے تو محروم ہوگئے لیکن ان کے مداح میدان سے باہر ہونے کے باوجود انہیں نہیں بھولتے، ایسے ہی ایک جذباتی پرستار کو نسیم شاہ کی جانب سے ملنے والا جواب دیگر صارفین کو بھی خوش کرگیا۔

بہترین کارکردگی سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مداح رکھنے والے نسیم شاہ کے ایک فالوورانہیں باقاعدگی سے سابقہ ٹوئٹر اور حالیہ ایکس پر پیغامات بھیجتے ہیں۔

شاداب خان کی ڈی پی لگائے ’سجل‘ نامی مداح کی مستقبل مزاجی کا عالم یہ ہے کہ نسیم شاہ کے لیے ایک پوسٹ روزانہ کی جاتی ہے کیونکہ انہیں امید تھی کہ کھلاڑی کبھی نہ کبھی تو نوٹس کرتے ہوئے جواب دے ہی دیں گے۔

تازہ ترین ٹویٹ میں مداح کا کہنا تھا کہ، ’آج میری پوسٹ کا 267 واں دن ہے اورنسیم شاہ کا جواب نہ آنے تک یہ سلسلہ جاری رہےگا‘۔

مزید پڑھیں:

’اروشی سری لنکا پہنچ گئیں، نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دُعا کریں‘

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اروشی روٹیلا نے پاک بھارت ٹاکرا شروع ہوتے ہی ’نسیم شاہ‘ کو یادکرلیا جواب میں نسیم شاہ نے بالآخر ردعمل دے ہی دیا۔

کھلاڑی نے دلچسپ جواب میں لکھا کہ ان کی خواہش تھی یہ پرستار اس سلسلے کا ایک سال مکمل کرلیں، لیکن اب وقفہ بنتا ہے۔

جواب ملنے پر خوشی سے سرشار مداح نے تشکر کے ساتھ نسیم شاہ کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

دیگر فالوورزنے بھی انٹری دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ، ’بالآخرنسیم شاہ کورحم آہی گیا‘۔

Naseem shah

ODI World Cup

icc cricket world cup

ICC ODI WORLD CUP 2023