Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سب پاکستانی اداکار سفیدی میں اس بھائی سے بھی دو ٹون اوپر تھے‘

یاسر حسین کا ترکش اسٹار سے ملنے والی ساتھی اداکاراؤں پر طنز
شائع 10 اکتوبر 2023 03:26pm
تصویر: فائل فوٹؤ
تصویر: فائل فوٹؤ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین نے ترکش اسٹار کورلش عثمان سے ملاقات کرنے پر ساتھی اداکاراؤں سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

متنازع بیانات پراکثروبیشتر تنقید کی زد میں رہنے والے اداکار یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’خدا کی قسم میں نے اتنا میک اپ کاسمیٹک کی دکان پر نہیں دیکھا جتنا ترکیہ کے مشہور اداکار بوراک اوزچیوت سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں نے کیا ہوا تھا‘۔

اداکار نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’سب پاکستانی اداکار سفیدی میں اس بھائی سے بھی دو ٹون اوپر تھے‘۔

ترکیہ کے اداکار براک اوزیوٹ جے فریگرینٹس کے ساتھ اپنے حالیہ تعاون کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

’اور اب سے آغاز ہوتا ہے‘ ، رمشاخان نے مداحوں کا تجسس بھڑکا دیا

حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

پیار اور دوستی کا جشن

پاکستانی شوبز کے نامور اداکاروں نے ترکی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز ”کورولش عثمان“ میں ”عثمان“ کا کردار ادا کرنے والے بورک اوچیوٹ سے نہ صرف ملاقات کی تھی بلکہ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین ایک پاکستانی اداکار، مصنف اور فلم ساز ہیں جو لگی لپٹی نہ رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔

https://www.aaj.tv/news/30341212

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کو بے پناہ سراہا جاتا ہے، انہوں نے اب تک کئی ہٹ ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں اداکاری کی ہے۔

Celebrities

yasir hussain

lifestyle

Criticism

Kurulus Osman