Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کے جوتے میں سے ننھا کوبرا نکل آیا، ویڈیو وائرل

کوبرا خفیہ اور انتہائی غیر متوقع جگہوں پرگھسنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے
شائع 10 اکتوبر 2023 03:22pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کوبرا سانپ زہریلا ہونے کے ساتھ ایک ایسی مخلوق ہے جو خفیہ اور انتہائی غیر متوقع جگہوں پرگھسنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو ہے جس میں کوبرا کا ننھا بچہ ایک خاتون کے جوتے کے اندر استراحت فرماتا پایا گیا اور بعد ازاں پھن پھیلائے انہی ویڈیو بنانے والوں کو گھورتا رہا۔

اس مختصر کلپ کو انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے افسر سشانتا نندا نے شیئر کیا۔ فاریسٹ آفیسرنے پُرمزاح کیپشن میں لکھا، ’کوبرا نئے جوتے آزما رہا ہے‘۔

تاہم انہوں نے ساتھ ہی ایک سنجیدہ نوٹ کے ساتھ لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ زیادہ محتاط رہیں کیونکہ مون سون کا موسم ختم ہونے والا ہے اور اس موسم میں سانپ اور دیگررینگنے والی مخلوق زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:

کتوں کا کھلونا چبانا ان کی یادداشت کو بہتر بناتا ہے، تحقیق میں انکشاف

فیشن شو میں ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کر ریمپ پر آگئی

جب سورج سے 25 گنا بڑا ستارہ اچانک غائب ہو گیا

اس واقعے کے بارے میں دیگر تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

ویڈیو کو دیکھنے والے ہزاروں افراد نے تبصروں میں اپنے ردعمل کااظہار کیا، جہاں کچھ نے ویڈیو کو ’خوفناک‘ قرار دیتے ہوئے اپنے خوف کا اظہارکیا، وہیں دیگر نے اس طرح کی اہم معلومات شیئر کرنے پر افسرکا شکریہ ادا کیا۔

ایک صارف نے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا، ’یہ دہلا دینے والا ہے، کپڑوں اور چھتریوں کو اسی انداز میں چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے پچھلے سال اسی سائز کے کوبرا کو بچانے اور چھوڑنے کا موقع ملا جو ہمارے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں اپنا راستہ کھو چکا تھا۔ خوش قسمتی سے، قریبی جی کے وی کے یونیورسٹی کیمپس نے اس کے لیے ایک نیا گھر فراہم کیا‘۔

Viral Video

IFS officer

Baby Cobra

hiding in a shoe