Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سلیم گل 5 ماہ بعد منظرعام پر، پارٹی چھوڑنے کااعلان

چئیرمین پی ٹی آئی کومفاد پرست لوگوں نے مس گائیڈ کیا، ضلعی صدر میانوالی
شائع 10 اکتوبر 2023 02:50pm

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی میانوالی کے صدر سلیم گل 5 ماہ روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے۔

سلیم گل نے منظرعام پر آنے کے بعد پریس کانفرنس میں پارٹی کو باد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کومفاد پرست لوگوں نے مس گائیڈ کیا، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

سلیم گل نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر سلیم گل کے علاوہ محسن شہزاد صدر تحصیل عیسیٰ خیل، شوکت خان نائب صدر ، محمد افضل اور جمال خان بھی موجود تھے، اور موجود ساتوں رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

imran khan

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party