Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اور اب سے آغاز ہوتا ہے‘ ، رمشاخان نے مداحوں کا تجسس بھڑکا دیا

اداکارہ کی حالیہ پوسٹ سے ان کی شادی کی قیاس آرائیاں وائرل
شائع 10 اکتوبر 2023 02:54pm
تصویر: رمشا خان/انسٹاگرام
تصویر: رمشا خان/انسٹاگرام

پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ رمشا خان کی شادی کی افواہیں ایک بارپھرسراٹھانے لگیں، اداکارہ کی ایک وائرل تصویر سے سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کا انداز مشرقی دلہنوں سے ملتا جُلتا ہے۔

اداکارہ کا کیپشن میں یہ لکھنا کہ، ’اب سے آغازہوتا ہے‘ صارفین کے تجسس کو مزید بھڑکا گیا۔

اس کیپشن نے سے بیشتر نے اندازے لگاتے ہوئے تبصرے کیے کہ وہ زندگئ کے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

مشہور ڈرامہ ’صنف آہن‘ کی اداکارہ نے فی لحال اپنی ایک ہی تصویر شئیر کی ہے، جس میں انہوں نےآئیوری لباس پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دلہنوں کے لیے آج کل یہی رنگ سب سے زیادہ فیشن میں ہے۔

مزید پڑھیں:

حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

رمشا خان نے خود سے متعلق وائرل خبرکی تردید کردی

رمشہ خان نے باتوں باتوں میں اداکاری چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

چونکہ یہ تصویرتھوڑے اوپر کے اینگل سے لی گئی ہے، اس لیے ان کا پورا لباس نہیں دیکھا جاسکتا، اداکارہ کے ہلکے میک اپ نے ان کی لُک کو مزید گلیمرس بنایا ہے۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے منگنی یا شادی سے متعلق کوئی واضح تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ۔

اس سے قبل رواں سال اسی نوعیت کی افواہیں گردش کر رہی تھی کہ رمشا خان جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور شادی کے بعد وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی۔

جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی ہوں، براہ مہربانی سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی آپ دیکھتے ہیں اس پر یقین نہ کریں‘۔

تاہم انہوں نے ایک اور انٹرویو میں اس بات کا تذکرہ بھی کیا کہ ان کا اگلے 10 سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے اب تک ’صنف آہن‘، ’شہنائی‘، ’گھسی پٹی محبت‘، ’عشقیہ‘، ’کیسا ہے نصیباں‘ اور ’خود پرست‘ جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Instagram

Pakistani Actress

Engagement

lifestyle

Ramsha Khan