Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الرجی سے بیزار افراد صرف چند باتوں کا دھیان رکھیں

الرجی کے جراثیم پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ باتھ روم اورٹوائلٹ ہوتے ہیں
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 04:31pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

** اکثرخواتین کو مختلف قسم کی الرجیزلاحق ہوتی ہیں مثال کے طور پر ڈٹرجنٹ سے الرجی , آنکھوں سے پانی جاری ہونا یا دھول وغیرہ سے الرجی۔ لیکن چند احتیاطیں آپ کو بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔**

الرجی کیسے ہوتی ہے؟

جب آپ صفائی کرتے ہیں تو دھول کے ذرات اور ان میں موجود جراثیم جوالرجی کا باعث بن سکتے ہیں فضا میں چاروں طرف پھیل جاتے ہیں اور یہ یقینی طور پر آپ کو کسی قسم کی الرجی سے دوچار کرتے ہیں۔

لہذا، اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ روزانہ گھر کی باقاعدگی سے صفائی کریں جسکی وجہ سےآپ کے گھر میں اتنی دھول نہیں ہوگی جوالرجی کا باعث بنے۔

صفائی کے لئے کیا چیزیں استعمال کریں :

آپ اپنے گھر کو صاف کرنے کے لئے کس قسم کی مصنوعات اور آلات استعمال کرتے ہیں اس پر توجہ دینا ضروری ہےکیونکہ آپ جو ویکیوم استعمال کرتے ہیں تواس میں باریک ذرات کے لیے فلٹر لازمی ہونا چاہئیے جو کہ دھول مٹی کوصاف کرنے میں اہم کردار اد ا کرتا ہے۔

مائیکروفائبر کپڑے اور ڈسپوزایبل ڈسٹ وائپس بہت آسانی سے دھول کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اگر آپ صفائی کے دوران ماسک یا دستانے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کوایسے استعمال کرنے چاہئیے جو دھونے کے قابل ہوں یا ڈسپوزایبل ہوں کیونکہ لیٹیکس کی اقسام جلد میں جلن کا سبب بن سکتی ہیں.

کپڑے دھوتے وقت ایسے ڈٹرجنٹ استعمال کرنے کی کوشش کریں جن میں رنگ نہیں ہو اور جو خوشبو دارنہ ہو کیونکہ یہ چیزیں یقینی طورپرالرجی کاسبب بنتی ہیں۔

جب آپ صفائی کی مصنوعات استعمال کر رہے ہوتے ہیں تواس بات کا خیال رکھیں کہ ان میں ایسے کیمیکلز شامل نہ ہوں، جیسے امونیا ، فارمل ڈیہائیڈ ، سوڈیم لاریل سلفیٹ اور سوڈیم ہائپوکلورائٹ۔

صفائی کی مصنوعات کو استعمال کرنے سے پہلے ان کے لیبل چیک کرلیں اس طرح آپ ناپسندیدہ الرجی سے بچ جائیں گے۔

صفائی کے لئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئیے:

جب اپ اپنے گھر کی صفائی کرتے ہیں تو اپنے گھر کے ہر حصے کو آپ ایک ہی طرح صاف نہیں کرسکتے مثال کے طور پر

باتھ روم:

الرجی کے جراثیم پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہمارے باتھ روم اور بیت الخلاء ہوتے ہیں۔ لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے باتھ روم کو اچھی طرح سے صاف کریں. ٹب کو خشک کریں یا اسے استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح دھو لیں ، ایگزاسٹ فین کا استعمال کریں۔ تولیہ کو اچھی طرح جھٹک کر استعمال کریں۔

باورچی خانہ:

اپنے فریج کی باقاعدگی سے جانچ کریں ، کاؤنٹرزاور سنک کی اچھی طرح صفائی کریں اور ہر تین ماہ میں اپنی تمام کچن کیبنٹ کی سیٹنگ تبدیل کریں۔

##مزید پڑھیں:

گھر کی صفائی اب ہوگئی ہے بے حد آسان

کیا آپ صفائی کے یہ آٹھ طریقے جانتے ہیں؟

کھٹملوں سے نجات کے چند مفید اور آسان ٹوٹکے

بیڈروم:

اپنے بیڈروم کو الرجی سے پاک رکھنے کے لیے ہر ہفتے اپنی چادریں، تکیے اور کمبل تبدیل کریں۔ انہیں خشک کرنے کے لیے باہر نہ لٹکائیں اپنے گدے اور تکیے کے لئے مائٹ پروف کیس کا انتخاب کریں۔

جب آپ اپنے گھر میں کسی بھی کمرے کو صاف کرتے ہیں توہمیشہ اسکاآغاز اوپر سے کریں (چھت کے پنکھے ، لائٹس ، وغیرہ) اورپھرنیچے کی صفائی کریں۔ اس طرح دھول آپ کے گھر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں ہوگی۔

آپ صفائی کرتے وقت ماسک بھی پہن سکتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسی قسم کے الرجی کے جراثیم آپ کی سانس کے ذریعے جسم میں داخل نہ ہوں۔

صحت

lifestyle

skincare

cleaning hacks

home appliances

Allergies