غیر ملکی افراد کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں21 دن باقی، عوام کا خوشی کا اظہار
پاکستانی عوام نے افغان باشندوں سمیت دیگر غیر قانونی افراد کی پاکستان سے نکالنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں اب صرف 21 دن باقی ہیں۔ نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے آج بھی واضح کیا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر 2023ء تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔
لاہور کے شہریوں نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی حمایت کی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بغیر قانونی دستاویزات کے رہنے والے افغان بہت سے مسائل کا باعث بن رہے ہیں، ان کا ملک سے چلے جانا ہی ملک کے لئے بہتر ہے۔
دوسری جانب پشاور کے نوجوانوں نے بھی غیر قانونی غیرملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کے حکومتی فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔
پشاور کے باسیوں نے حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی غیرملکیوں کو فوری ملک سے نکالا جائے۔
Comments are closed on this story.