Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسجد الاقصیٰ کی بےحرمتی ختم ہونے تک اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوسکتا، حماس

عالمی برداری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا، ترجمان
شائع 10 اکتوبر 2023 01:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ جب تک مسجد الاقصیٰ کی بےحرمتی ختم نہ ہوجائے اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں ترجمان حماس حازم قاسم نے کہا کہ عالمی برداری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا، ہم اپنی آزادی کے لئے 22 مقامات پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا اور مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہیں ہو جاتی اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکتا۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ کے مطابق سیکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں لیکن ان کی تعداد نہیں بتا سکتے، البتہ دنیا اب ہوش میں آئی جب اسرائیل کا نقصان ہوا، ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

دو روز قبل عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی ابتدائی مرحلے میں ہے، فی الحال حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد ظاہر نہیں کر رہے ہیں، تاہم ہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ برابرکرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے، اور اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی تھے، اس آپریشن کے پیشر نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کے حملوں میں اسرائیل میں اب تک 900 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں میں 600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن انڈرگراونڈ ریل میں فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں میں تصادم، سفارتخانے کے سامنے مظاہرے پر گرفتاریاں

حماس نے قیدیوں کے تبادلے کا اشارہ دے دیا

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے اطراف سے حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں ملی ہیں۔

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

PALESTINE HAMAS