Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کتوں کا کھلونا چبانا ان کی یادداشت کو بہتر بناتا ہے، تحقیق میں انکشاف

کھلونا چبانا جزباتی کتوں کو پُرسکون کرنے میں مددگار ہے، محققین
شائع 10 اکتوبر 2023 01:04pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ پالتوجانوروں سے اُنسیت ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، پالتو جانوروں سے محبت کرنے والے ان کی دیکھ بال میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

انہی کتوں کی حفظانِ صحت سے متعلق ایک تحقیق کی گئی ہے، تاکہ ان کتوں کی یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

تحقیق کے مطابق جزباتی اور پریشان کتوں کو چبانے کے لیے ایک کھلونا دینا ان کی یادداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

امریکی محققین نے اسی حوالے سے ورکنگ میموری ٹاسک پر 34 لیبراڈور ریٹریورز(Labrador retrievers) کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:

برطانیہ میں کتوں کی ایک مخصوص نسل پر پابندی عائد

پالتو کتّے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

کتے کی موت پر دعا کی درخواست، میرب علی کو معافی مانگنی پڑگئی

کتوں کو ٹاسک سے فوراً پہلے پانچ منٹ تک چبانے کے لیے ایک چبانے والا کھلونا دیا گیا تھا، اور ان کی اس حرکت کی فریکوئنسی کو ایک کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس تجربے سے پہلے کتوں میں ’خوف‘ کی سطح پرغور کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ تک کتوں کے ساتھ کام کرنے والے ٹرینرز نے کتوں کے طرزِ عمل کی تشخیص اور تحقیق کے سوالنامے کو مکمل کیا۔

الاباما کی اوبرن یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ ’زیادہ خوف زدہ کتوں کو جب چبانے والا کھلونا دیا جاتا ہے تو زائد بار اسے چبانے سے ان کی یادداشت بہتر ہوتی ہے، جبکہ کم خوف والے کتوں میں اس کے برعکس ہوتا ہے۔‘

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خوف زدہ کتوں میں چبانے سے جسمانی جوش کو کم کرنے میں نہ صرف مدد ملتی ہے بلکہ ان کی توجہ کو ایک جگہ مرکوز رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جبکہ پُرسکون کتوں میں چبانے کے عمل سے توجہ با آسانی ہٹائی جا سکتی ہے۔

کوئنز یونیورسٹی بیلفاسٹ میں جانوروں کے رویے اور فلاح و بہبود کے بارے میں مطالعہ کرنے والی ڈاکٹر ڈیبورا ویلز کہتی ہیں کہ ’ہو سکتا ہے کہ خوف زدہ کتے غیر خوف زدہ کتوں کے مقابلے میں چبانے سے زیادہ طبی اثرات حاصل کر رہے ہیں‘۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ طویل مدتی یادداشت کے لیے چبانے سے پریشان اور پُرسکون کتوں کو یکساں مدد مل سکتی ہے۔

جرنل اپلائیڈ اینیمل بیہیویر سائنس میں شائع ہونے والے محققین کا کہنا ہے کہ ’ہم نے پایا کہ زیادہ شدت سے چبانے والے کتوں کو کچھ ہی دیر بعد دوبارہ سیکھنے کے لیے کم تجربات کا سامنا کرنا پڑا‘۔

Research

lifestyle

Dogs

Pet Lovers

Chewing Habit