Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھوٹی الائچی کے 6 اہم ترین فوائد

یہ نہ صرف نمکین کھانوں بلکہ میٹھے میں بھی استعمال کی جاتی ہے
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 02:57pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چائے کے شیدائی کبھی چائے سے انکار نہیں کرتے اور چائے اگرالائچی والی ہو تو کیا ہی بات ہے، معمولی سی چھوٹی الائچی نہ صرف ذائقہ دار ہے بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی ہر طرح سے مفید ہے۔

پودینے کے بعد قدرے میٹھا ذائقہ لیے یہ ہری الائچی وہ مصالحہ ہے جو نہ صرف نمکین کھانوں بلکہ میٹھے میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔

الائچی کے بیج، تیل اور عرق کو ادویاتی خصوصیات کی وجہ سے صدیوں سے ادویات میں استعمال کیا جارہا ہے۔

الائچی میں نہ صرف مختلف قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں بلکہ اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچاتے ہیں۔

بلڈ پریشر میں کمی

الائچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کالی چائے پینے کے فوائد جان کر آپ دودھ پتی چھوڑ دیں گے

صرف دو چمچ سیب کا سرکہ روزانہ، رکھے تندرست وتوانا

کالا نمک آپ کو کتنا فائدہ دے سکتا ہے

کینسر سے بچاؤ

الائچی میں موجود مرکبات نہ صرف کینسر کے سیلس(Cells) سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں، بلکہ ٹیومر کی نشوونما کوبھی روکتے ہیں۔

اینٹی سوزش خصوصیات

الائچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات خلیوں کو نقصان سے بچانے کے علاوہ انسانی جسم میں سوزش کو بھی دور کرتے ہیں۔

السر کے مسائل

الائچی نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتے ہوئے آنتوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے، یہ پیٹ کے السر سے بچاؤ میں بھی بہت مفید ہے۔

سانس کی بدبو اور کیویٹیز کی روک تھام

الائچی اکثر سانس کی بدبو کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور تو اور یہ چیونگموں کا ایک اہم جزو ہے۔

الائچی میں منہ کے بیکٹیریا کو مارنے اور روک تھام کی بھی خصوصیت پائی جاتی ہے۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات

الائچی کا عرق مختلف اقسام کے بیکٹیریا جو فنگل انفیکشن، فوڈ پوائزننگ اور دیگر میں کردار ادا کرتے ہیں، کو ختم کرتی ہے۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

Green cardamom