Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ کے دوسرے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون فائنل کرلی گئی
شائع 09 اکتوبر 2023 11:02pm

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں کون کون کھیلے گا، دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم حیدر آباد دکن میں سری لنکا کے خلاف میگا ایونٹ کے 10 اکتوبر کے میچ میں اپنی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کرسکتی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت عالمی کرکٹ کپ کے اگلے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ کی ٹیم میٹنگ ختم ہوگئی، قومی ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پلیئنگ الیون فائنل کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں سری لنکا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دینے پر عبداللہ شفیق کو فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے فخر زمان کو کل سری لنکا کیخلاف میچ میں ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ عبداللہ شفیق کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شامل کرنے پر مصر ہیں، ٹیم میٹنگ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ عبداللہ شفیق سری لنکا کے بولرز کو اچھا کھیل سکتے ہیں اس لیے شامل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل سری لنکا کے خلاف پلئینگ الیون میں شامل ہوں گے جبکہ افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: زینب عباس بھارت چھوڑ کر دُبئی کیوں چلی گئیں

کیوی اسپنر فخر زمان کی بلے بازی کے علاوہ مہمان نوازی کے بھی معترف

پاکستان کے کون سے 3 بلے باز 2019 سے اب تک کارکردگی کے لحاظ سے سب سے آگے

پاکستان ایونٹ کا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف کل (10 اکتوبر کو) حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 82 رنز سے شکست دی تھی۔

india

cricket

Fakhar Zaman

Pakistan Cricket Team

Hyderabad

Abdullah Shafique

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023