فیشن شو میں ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کر ریمپ پر آگئی
اکثر فیشن شوز اپنے عجیب اور حیران کن ڈسپلے کے لیے مشہور ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک مثال بیلا حدید کی تھی جب فرانسیسی لیبل ”کوپرنی“ نے ان پر سب کے سامنے اسپرے پینٹ کرکے لباس پہنادیا، جس سے فیشن انڈسٹری میں سنسنی پھیل گئی۔
اور اب بھارتی شہر چنئی میں ہوئے ایک فیشن شو ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کرریمپ پر پہنچ گئیں۔
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ماڈل جل پری سے متاثر لباس پہنی ہوئی ہے، جو سیپیوں سے بنا ہے، اور اس کے سامنے کی جانب فش باؤل نما پلاسٹک کنٹینر منسلک ہے۔
اس پلاسٹک کنٹینر میں چھوٹی مچھلیوں اور پانی کو منتقل کیا گیا۔
اس کے بعد کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ماڈل ہاتھ میں مچھلیوں سے بھرا ہوا کنٹینر لے کر رن وے سے نیچے اتر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: فنکار تقریبات میں اپنے پاؤں سے بڑے جوتے کیوں پہنتے ہیں؟
بہت سے صارفین نے زندہ جانوروں کو فیشن کے لوازمات کے طور پر استعمال کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہر چیز میں جانوروں کا استعمال بند کرو‘۔
مچھلیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ’آپ اتنی چھوٹی سی جگہ پر اتنی مچھلیاں نہیں رکھ سکتے… اس کے علاوہ انہیں مناسب آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
تاہم، عرفی جاوید نے اسے پسند کیا اور کمنٹ سیکشن میں اپنی منظوری کا اظہار کیا۔
Comments are closed on this story.