Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیار اور دوستی کا جشن

ماہرہ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھیں
شائع 09 اکتوبر 2023 10:19pm

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان گزشتہ ہفتے سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔

شادی کی با وقار تقریب میں اداکارہ ہر روپ میں خوبصورت نظر آرہی تھیں تاہم اب ماہرہ خان کی جانب سے اب اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

مہندی کی تقریب میں وہ ایک روایتی پاکستانی مہندی کے لباس میں ملبوس ہیں، جس میں پیچیدہ کڑھائی کا کام کیا گیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے بالوں کو جوڑے کے اسٹائل میں باندھا ہوا ہے جبکہ روایتی انداز میں مہندی کی تقریب وہ ڈانس کرنے میں مصروف ہیں۔

mahira khan

Dholki