Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار عاطف اسلم کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے
شائع 09 اکتوبر 2023 10:08pm

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں اللہ کی حمد و ثناء ، نعتِ رسولﷺ اور قوالی تو سنی ہی ہوگی مگر اب ان کی ایک مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم نعت اور حمد بھی پڑھتے رہتے ہیں اور کوک اسٹوڈیو کیلئے ان کی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

عاطف اسلم میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کیلئے پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں اور وہ مقامی مساجد میں جاکر نماز بھی ادا کرتے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔

Atif Aslam

Azaan