Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا، ملزم گرفتار
شائع 09 اکتوبر 2023 07:51pm
فیصل آباد: نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی، خاتون الائیڈ اسپتال منتقل، فوٹو ــ فائل
فیصل آباد: نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی، خاتون الائیڈ اسپتال منتقل، فوٹو ــ فائل

بھلوال میں نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

چک نمبر 2 شمالی کا رہائشی عمران شوکت نشے کی لت میں مبتلا تھا اور بیوی سے نشے کے لیے پیسے مانگتا تھا۔

رقم نہ ملنے پر ملزم نے اپنی بیوی کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

خاتون کو تشویشناک حالت میں الایئڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔

خاتون اور اس کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ شوہر پہلے بھی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس تھانہ بھلوال نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر عمران شوکت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بااثرافراد نے بیوہ خاتون کی زمین ہتھیانے کیلئے گھر کو آگ لگا دی

منی پور میں آزادی ہند کے جنگجو کی 80 سالہ بیوہ زندہ جلا دی گئی

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو فیصل آباد پولیس نے حراست میں لیا اور جلد بھلوال پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Torture

acid attack

child torture

Woman Torture