Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

ایف بی آر نے گریڈ 17 اور 18 کے 72 افسران کا تبادلہ کردیا
شائع 09 اکتوبر 2023 06:47pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گریڈ 17 اور 18 کے 72 افسران کا تبادلہ کردیا جبکہ فیڈرل ٹیکس بورڈ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے گریڈ 18 کے 42 افسران کو تبدیل کیا ہے ، ایف بی آر نے گریڈ 17 کے 30 افسران کو تبدیل کردیا۔

ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کے لیے قواعد مزید سخت کردیے گئے۔

ایف بی آر نے افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سیکیورٹی کی شرط عائد کر دی، فنانشل سیکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کے لیے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی، بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہونگی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پاک افغان ٹرانزٹ آپریشن کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے، افغانستان کے لیے سامان کی کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے نگرانی ہو گی۔

مزید پڑھیں

ڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی، شبرزیدی

ایف بی آر نے سمتبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا

ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے درآمد اشیاء پر پروسسنگ فیس عائد کردی

گڈز ڈکلیئریشن کے بعد کم از کم 25 فیصد ٹرانزٹ گڈز کی اسکینگ کی جائے گی، رسک مینجمنٹ سسٹم کھیپ میں سے کم از کم 10 فیصد سامان کا معائنہ کرے گا، کلیئرنس کے بعد سامان متعلقہ ٹرمینل کو ڈلیوری اور سیلنگ کیلئے بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد

FBR

Transfer and posting

Transfer posting

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)