Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعدیہ امام پر جنات کا حملہ، ساتھ ڈرامہ دیکھنے کا انکشاف

انڈسٹری کے لوگ مجھے پاگل سمجھتے ہیں کہ میں جنات سے باتیں کرتی ہوں، سعدیہ امام
شائع 09 اکتوبر 2023 06:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعدیہ امام کافی طویل عرصے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا کہ دبئی میں ان پر جنات نے حملہ کر دیا تھا۔

سعدیہ امام نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں کہا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے میں ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے دیگر اداکارؤں کے ساتھ دبئی میں موجود تھی۔ ایک رات اچانک کسی نے میری ٹانگیں پکڑ لیں، پریشان ہوکر میں اٹھی تو دیکھا آس پاس کوئی نہیں، پھر فوراً سمجھ گئی کہ یہ معاملہ کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھر میں نے قرآن پاک کی آیات پڑھ کر پھونک ماری تو کمرے کی لائٹس ہلنے لگیں اور شیشے ٹوٹ گئے۔ اس نقصان کے بعد انہوں نے میری جان چھوڑی۔

سعدیہ امام نے کہا کہ میں پریشانی کے عالم میں بیٹھی تھی کہ اُسی وقت میرے مرشد کا فون آیا اور وہ میری خیریت دریافت کرنے لگے۔ ان کے فون کرنے پر میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ انہیں کیسے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں گھر پر اپنے کمرے میں بیٹھی ہوں اور کچن سے آوازیں آئیں تو ان جنات کو کہتی ہوں کہ کچن استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں بس صفائی کا خیال رکھنا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے مجھے بچپن سے ہی جنات سے ڈرنا نہیں سیکھایا، بلکہ وہ اکثر مجھے تلقین کیا کرتے تھے کہ میں اس مخلوق کا خیال رکھا کروں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے چند خوفناک مقامات

سعدیہ امام نے کہا کہ انڈسٹری کے لوگ مجھے پاگل سمجھتے ہیں کہ میں جنات سے باتیں کرتی ہوں۔ لیکن یہ سچ ہے کہ جنات میرے ساتھ ٹی وی دیکھتے ہیں کیونکہ کئی مرتبہ مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے ساتھ آکر کوئی بیٹھ گیا ہے جس پر میں بہادری سے انہیں کہتی ہوں کہ آئیں ساتھ بیٹھ کر ٹی وی سیریل دیکھتے ہیں۔

سعدیہ امام نے کہا کہ ہمارے بزرگ بھی ماضی میں یہی بتاتے تھے کہ جنات کا وجود حقیقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیں سمجھاتے تھے کہ گوشت کھاتے وقت تھوڑا سا گوشت ہڈی پر ہی چھوڑ دیں، اسی طرح ہر جمعرات کو میٹھا بنانے کی ہدایت کی جاتی تھی اور کچھ کھانے کو چھت پر رکھ دیا جاتا تھا۔

Sadia Imam

Jinnat

Jinn

Jinn Attack