Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی

نیدرلینڈز کی ٹیم 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 223 رنز پر ڈھیر
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 09:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو باآسانی 99 رنز سے شکست دے دی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں کیویز کی جانب سے دیے گئے 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 47 ویں اوور میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدر لینڈ کی بیٹنگ

کولن ایکرمن کے شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 46 اعشاریہ 3 اوورز میں 223 رنز ہی بناسکی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اسکوٹ ایڈورڈز 30، سائیبرنڈ اینجلبرکٹ 29، تیجا نِدامنورو 21، بیس ڈی لیڈے 18، میکس او ڈاؤڈ 16، وکرمجیت سنگھ 12، آریان دت 11، رائن کلین 8 اور وین ڈر مروو 1 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ وین میکرین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 5، میٹ ہینری نے 3 جبکہ رچن رویندرا نے ایک کوکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مچل سینٹنر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ، راچن رویندرا اور کپتان ٹام لیتھم نے نصف سنچری اسکور کی۔

کیویز کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے اور ول ینگ نے 67 رنز کا آغاز فراہم کیا، ڈیون کانوے 32 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ول ینگ اور رچن رویندرا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز جوڑے، 144 کے اسکور پر نیوزی کو دوسرا جھٹا لگا، ول ینگ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کپتان ٹام لیتھم 53، رچن رویندرا 51 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس نے 4 اور مارک چیپمین نے 5 رنز بنائے۔

آخری اوورز میں میچل سینٹنر نے میٹ ہینری کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور 17 گیندوں پر 36 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میٹ ہینری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے روئیلوف وان ڈیر مروے، پال وان میکرن اور اریان دت نے 2،2 جبکہ باسڈی لیڈے نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

نیدر لینڈز کا اسکواڈ

نیدرلینڈز کی ٹیم میں وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈ، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (وکٹ کیپر)، سائبرانڈ اینجلبریچٹ، رولوف وان ڈر مروے، ریان کلائن، آریان دت اور پال وان میکرن شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ دوسرا میچ ہے، نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیوی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

india

cricket

Hyderabad

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

New Zealand vs Netherlands