Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موت کی پیشگوئی کے بعد نجومی کی دی ہوئی چاکلیٹ سے ہلاکت

موت کی پیش گوئی کی اور ایک دن بعد ہی خاتون کی موت واقع ہوگئی
شائع 09 اکتوبر 2023 06:05pm

چاکلیٹ کھانا کسے نہیں پسند، بچپن گزرنے کے باوجود کچھ لوگوں کا یہ شوق وقت کے ساتھ مزید بڑھتا جاتا ہے، لیکن کون جانتا تھا کہ یہ شوق آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔

27 سالہ برازیلین خاتون مقامی خانہ بدوش نجومی کے پاس گئیں جس نے ان کی فوری موت کی پیش گوئی کی اور ایک دن بعد ہی خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین خاتون فرنینڈا سلواوالوزڈاکروز پنٹو رواں ماہ ایک مقامی نجومی خاتون کے پاس اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھنے گئی تھیں، جس پر نجومی نے ان کی موت کی پیش گوئی کی اور ساتھ ہی ایک چاکلیٹ بھی دی۔

خاتون گھر واپس آئیں اور چاکلیٹ کھائی تو اس کے بعد ان کی طبیعت بگڑنی شروع ہوگئی، انہیں سر درد اورشدید پیٹ درد کی شکایت شروع ہوگئی۔ اس کے علاوہ قے، ناک سے خون بہنے، اور بہت زیادہ تھوک کی شکایت کی وجہ سے انہیں فوری طور پر سانتا کاسا ڈی میسریکورڈیا اسپتال لے جایا گیا۔

علاج کے دوران پنٹو نے اپنی بہن کو بتایا کہ ایک ہاتھ پڑھنے والی نے چند دنوں میں ان کی موت کی پیش گوئی کی اور اس نے انہیں چاکلیٹ پیش کی، جسے انہوں نے کھایا اور چاکلیٹ کھانے کے بعد وہ بیمار پڑ گئیں۔ وہاں موجود ڈاکٹرز کو ان کی طبی حالت سمجھ نہیں آئی جبکہ

پنٹو کی بہن اس واقعے کے بارے میں حیران رہ گئیں اور گھنٹوں بعد پنٹو نے اس ہی حالت میں دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں

امریکی یونیورسٹی کی خاتون صدر حاضرین کے سامنے گر کر چل بسیں

”سمپسن کارٹون“ نے ملکہ برطانیہ کی وفات کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی؟

پیروں میں چیونٹیاں کاٹتی محسوس ہوں تو پریشان نہ ہوں

اس معلومات کے بعد پولیس نے فرنینڈا کی موت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے گھر والوں کا شکریہ ادا کیا۔

Death prediction

Fortune Teller