Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو زہر دینے کے دعوؤں کے بعد بہن علیمہ کا بڑا بیان

چیئرمین پی ٹی آئی ٹوٹنے والے نہیں آپ جتنی مرضی آئے ان پر کہانیاں نکال دیں، علیمہ خان
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 05:33am
علیمہ خان نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی  سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں۔ فوٹو ــ اسکرین گریب/سوشل میڈیا
علیمہ خان نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں۔ فوٹو ــ اسکرین گریب/سوشل میڈیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ٹوٹنے والے نہیں ہیں انھوں نے نہیں ٹوٹنا آپ جتنی مرضی آئے ان پر کہانیاں نکال دیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے جیل میں بھائی سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے ان کا ’چہرہ نورانی لگ رہا تھا‘ چار مرتبہ قرآن شریف کا ختم کرچکے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان جیل میں فٹ ہیں ، بہت زیادہ کتابیں پڑھ رہے ہیں اور بہت زیادہ معلومات حاصل کررہے ہیں اور مزید کتابیں منگوانا چاہتے ہیں۔

میڈیا نمائندوں نے جب علیمہ خان سے یہ سوال کیا کہ عمران خان کے وکلا اور آپ کی باتوں میں تضاد ہے ، وکلا کہتے ہیں طبیعت خراب ہے اور آپ کہہ رہی ہیں بالکل ٹھیک ہیں۔

اس اہم سوال پر علیمہ خان نے یہ کہا کہ کوئی تضاد نہیں ہے اور واضح جواب دینے کے بجائے بات کو گُھما دیا۔

علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ عطا تارڑ نے بیان دیا کہ خان صاحب معافی مانگ رہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ خان صاحب ٹوٹنا شروع ہوگئے ہیں؟

جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ ’یہ جو ہائبرڈ وار فیئر ہے نہ آپ اس کے بارے میں ذرا پڑھ لیں، یہ بیچارے تب سے ہائبرڈ وار فیئر چلا رہے ہیں کہ آج کمزور ہوگئے میں کہہ رہی ہوں کہ فٹ ہوگئے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ کمزور ہوگئے، لگے ہوئے ہیں نہ آپ سارے‘۔

عمران خان کی بہن نے مزید کہا کہ ’آپ یقین کریں کہ جس انسان کو چلنے نہ دیا جائے ہر قیدی کو آپ جا کر جیل میں دیکھیں کہ اڈیالہ جیل میں ہر قیدی کو (چلنے کی) اجازت ہے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’انٹرنیشنل قانون کے مطابق ورزش کی اجازت ہے (لیکن) اگر ان کا خیال تھا کہ یہ (واک / ورزش) بھی بند کرکے توڑ دیں گے تو میرا خیال ہے کہ میں کہہ رہی ہوں اب بس کردیں انھوں (عمران خان) نے نہیں ٹوٹنا آپ جتنی مرضی آئے ان پر کہانیاں نکال دیں‘۔

pti

Pakistan Politics

MAY 9 RIOTS

Imran Khan Arrested August 5

cypher case Imran Khan