Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چند پتے اورآپ کے باتھ روم کا ماحول خوشگوار

ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود مصالحوں میں تیز پتہ ہونا لازمی جزہے کیونکہ اسکے بغیر پلاؤ اور قورمہ کا ذائقہ نامکمل ہوتا ہے۔
شائع 09 اکتوبر 2023 04:19pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود مصالحوں میں تیز پتہ لازمی جز ہے کیونکہ اس کے بغیر پلاؤ اور قورمہ کا ذائقہ نامکمل ہے، لیکن یہ صرف کھانوں کو ہی نہیں بلکہ اپ کے گھر میں ایک خوشبو کا بھی احساس پیدا کر سکتے ہیں ۔

کھانے پکانے کی دنیا میں تیز پتے کی ایک طویل تاریخ ہے ، پرانے دور میں اسے تاج بنانے کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جو کہ شان و شوکت ، شہرت اور غیر معمولی صلاحیت کی علامت ہے۔

تیز پتے پاؤڈر اور پورے پتے دونوں شکلوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ پکوانوں کو ایک منفرد ذائقہ اور خوشبو دینے کے لئے کھانا پکانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

اکثرلوگ باتھ روم یا بیت الخلاء میں تیز پتے( بے لیوز) رکھتے ہیں

ٹوائلٹ سے بدبو کا خاتمہ

اگر آپ اپنے بیت الخلاء سے نکلنے والی ہر قسم کی بدبو سے مسلسل پریشان ہیں جیسے سیور کی بدبو ، تو اس کا ایک آسان حل موجود ہے۔

ایک پلیٹ پر چند پتے (تیز پتوں کے) جلا کر اسے اپنے بیت الخلا میں کچھ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ نزدیک کوئی ایسی چیز نہ ہو جو آگ پکڑ لے۔ اور اس کے لئے کوشش کریں کہ پتے ایک ساتھ نہ جل جائیں بلکہ آہستہ آہستہ جلیں۔

آپ کو اپنے بیت الخلاء سے باہر خوشبو کے بخارات محسوس ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

پرفیوم کی خوشبو کو پورا دن برقرار رکھنے کا آسان حل

بلیک ہیڈز سے پریشان خواتین کیلئے چند اہم ٹوٹکے

منہ کے چھالے دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

بیت الخلاء میں تیز پتوں کا استعمال کرنے کا ایک اور محفوظ طریقہ بھی ہے

کچھ پتے لیں اور انہیں کچھ دیگر خوشبودار خشک جڑی بوٹیوں کے ساتھ مکس کریں۔ انہیں کسی کپڑے کے بیگ میں رکھ لیں اور اسے اپنے ٹوائلٹ شیلف پر رکھیں، اور خوشگوار خوشبو کا احساس پائیں۔

تیز پتوں میں ادویاتی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں، جیسے جراثیم کش ، اینٹی سوزش، اور اینلجیسیا وغیرہ۔ تیز پتوں سے حاصل ہونے والے ٹنکچر قوت مدافعت کو بڑھانے، وائرس سے لڑنے، کھانسی کو کم کرنے اور سانس کی بدبو کو دور کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں.

lifestyle

KITCHENHACKS

bathroom

fragrance

bay leave