Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل کی دھمکیوں کے بعد شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

اداکار نے اپنی دو فلموں کے باکس آفس ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد شکایت درج کروائی تھی
شائع 09 اکتوبر 2023 04:04pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مشہور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بھاری پڑگئی، اداکار کو نئے سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔

اداکار نے اپنی دو فلموں کے باکس آفس ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد پولیس اور مہاراشترا حکومت میں شکایت درج کروائی تھی۔

شکایت درج کروانے پر شاہ رخ خان کو ممبئی پولیس کی جانب سے وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جس میں 6 مسلح سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، یہ پولیس اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے ساتھ رہیں گے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکار کو انڈر ورلڈ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

فلم ساز سنجے گپتا کے مطابق اس سے قبل بھی بالی ووڈ اسٹار کو 90 کی دہائی میں انڈر ورلڈ ڈانز کی جانب سے غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس کا اداکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوٹوک جواب دیا تھا کہ ’گولی مارنی ہے مار دو، پر تمہارے لیے کام نہیں کروں گا، میں پٹھان ہوں‘۔

شاہ رخ خان واحد اسٹار نہیں جنہیں ایسی جان سے مارنے کی دھمکیاں نہ ملی ہوں، جون میں گلوکار سدھو موسے والا کی موت کی ذمہ داری قبول کرنے والے گولڈی برار نامی ایک گینگسٹر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا تھا کہ وہ سلمان خان کو بھی قتل کرنے کا ارادہ کھتے ہیں۔

اس سے قبل سوندی برار، جو ستیندرجیت سنگھ کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے انکشاف کیا تھا کہ ’ٹائیگر‘ کے اداکار کو بشنوئی برادری کے مقدس جانور کالے ہرن کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

Shahrukh Khan

lifestyle

indian movie

film pathan