Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ملاقات طے

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا
شائع 09 اکتوبر 2023 03:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات طے ہوگئی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں نہیں ہوئی تھیں۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ اور انوار الحق کاکڑ کی ملاقات بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے بعد ہوگی جس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا۔

بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا اجلاس 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں ہوگا جس میں روسی صدر ولامیر پیتون سمیت 25 ممالک کے سربراہاں شریک ہوں گے۔

china

President Xi Jinping

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar