Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کی مکمل ناکہ بندی، بمباری سے فلسطینی قید میں 4 اسرائیلی ہلاک

لڑائی میں اب تک 900 اسرائیلی ہلاک اور 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 07:06pm
فلسطینی 9 اکتوبر2023 کو غزہ میں  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لوگ نقصانات کا معائنہ کیا جارہا ہے - تصویر/ روئٹرز
فلسطینی 9 اکتوبر2023 کو غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لوگ نقصانات کا معائنہ کیا جارہا ہے - تصویر/ روئٹرز

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے، اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ گروپ کے متعدد ارکان بھی مارے گئے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں خوراک، بجلی، پانی اور ایندھن پر پابندی بھی شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے پیرکو کہا کہ حماس کے ٖغزہ میں زیر قبضہ علاقے میں مکمل محاصرے کے ایک حصے کے طور پربجلی کی فراہمی معطل کرنے کے ساتھ ہی خوراک اور ایندھن کا داخلہ روک دیں گے۔

یوو گیلنٹ نے اس اقدام کو ”حیوانیت پسند افراد“ کے خلاف جنگ کا حصہ قرار دیا۔ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم غزہ کا مکمل محاصرہ کر رہے ہیں، نہ بجلی، نہ خوراک، نہ پانی، نہ گیس - یہ سب بند ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری بھی کر لی ہے جس کے لیے ایک لاکھ ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ فوجی غزہ کے قریب جمع ہو ہرے ہیں۔

اسرائیلی افواج کی تازہ بریفنگ

اسرائیل کی افواج نے پیر کی صبح بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے غزہ کے اندر تقریباً ایک ہزار اہداف پر حملہ کیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق حماس کے مسلح جنگجو اب بھی اسرائیل میں سات سے آٹھ مقامات پر لڑ رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح بہتر صورتحال ہو گی لیکن حماس کو ہفتے کو کیے جانے والے حملے کی ’بھاری قیمت‘ ادا کرنی پڑے گی۔

اسرائیل کے شمال میں علاقوں سے شہریوں کا مکمل انخلا نہیں ہوسکا لیکن لوگ وہاں سے نکل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے سے اسرائیلی قصبوں پر فلسطینی جنگجوؤں کے برسوں میں ہوئے سب سے سنگین حملے میں ایک کرنل سمیت کم از کم 900 اسرائیلی ہلاک اور 2500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، اسرائیل کی غزہ پر جوابی بمباری میں 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کی جیلوں میں کتنے فلسطینی قیدی موجود ہیں؟

حماس نے قیدیوں کے تبادلے کا اشارہ دے دیا

مشرقی وسطٰی کشیدگی: چین نے اسرائیل کو جنگ کا حل بتا دیا

اسرائیل نے غزہ کو برباد، فلسطیوں کو بے گھر کرنے کا اعلان کردیا

ایران کی حمایت یافتہ طاقتور مسلح جماعت حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی عوام کے ساتھ ”یکجہتی“ کے طور پر شیبا فارمز میں تین پوسٹوں پر گائیڈڈ راکٹ اور توپ خانوں سے حملہ کیا۔

اسرائیل اور فلسطینی کی لڑائی میں ایک لاکھ 23 ہزار افراد بے گھر

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ 23 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ غزہ میں بے گھر ہونے والوں میں ایسے افراد شامل ہیں، جو خوف، تحفظ کے لیے گھروں سے نکلیں ہیں، ان کی تعداد 73 ہزار ہے، جنہوں نے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بتایا کہ توقع ہے کہ تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، جہاں وہ موجود ہیں، ان اسکولوں میں بجلی ہے، ہم انہیں کھانا، صاف پانی اور طبی علاج فراہم کرتے ہیں۔

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Hamas spokesman Hazem Qasim