Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کی ضمانت کنفرم

پی ٹی آئی رہنماؤں کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر کو ہوگی
شائع 09 اکتوبر 2023 03:19pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی ضمانت کنفرم کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور کے جج جہانزیب شنواری نے 9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت،کی۔

عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، شیر علی ارباب، فضل الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ریڈیو پاکستان، الیکشن کمیشن دفتر پر حملے کی تفتیشی عمل میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر ریڈیو پاکستان، صوبائی الیکشن آفس سمیت متعدد سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شرقی میں دو اور تھانہ خان رازق شہید میں ایک مقدمہ درج ہے۔

اے ٹی سی نے نے تھانہ خان رازق شہید کے ایک مقدمہ میں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی جب کہ تھانہ شرقی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر کو ہوگی۔

pti

ATC

peshawar

MAY 9 RIOTS