Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اس سے بہترتصویرکے بارے میں نہیں سوچا جاسکتا‘

اداکارہ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا
شائع 09 اکتوبر 2023 03:39pm
تصویر: ثروت گیلانی/انستاگرام
تصویر: ثروت گیلانی/انستاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اورسرجن فہد مرزا کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔اداکارہ نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری سُنائی۔

ثروت نے دوستوں کے جُھرمٹ میں اپنی دلکش تصاویر شیئرکیں جو لکس اسٹائل ایوارڈز کے موقع ہر لی گئی تھیں۔

تصاویرمیں فلم جوئے لینڈ کے اسٹارز، سرمد کھوسٹ، ثنا جعفری، علی جونیجو، علینہ خان اور صائم صادق کے ہمراہ ثروت کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثروت نے لکھا کہ ’اس بات کا علان کرنے کے لیے اس سے بہتر تصویر کے بارے میں نہیں سوچا جا سکتا! ایک ساتھ جشن منانا موجودہ اور مستقبل کی سب سے بڑی خوشی ہے‘۔

ٹیلی ویژن اور سلور اسکرین سے شہرت پانے والی ثروت گیلانی اور اداکارو پلاسٹک سرجن فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس شوبزجوڑے کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں۔

اداکارہ نے مشہور ڈرامے ’خسارہ‘ اور ’نولکھا‘ کے علاوہ مشہور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں اداکاری کی ہے۔

اس سے قبل عروہ حسین نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی اور فرحان سعید کی تصویرشئیر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو یہی خوخبری سنائی ہے۔

Instagram

lifestyle

baby

joyland

Sarwat Gillani

Lux style awards

Mother To Be