Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے
شائع 09 اکتوبر 2023 02:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے ہوا۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دینے والی بلیک کیپس ٹورنامنٹ کے اپنا ٹیمپو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ نیوزی لینڈ نے 283 رنز کا ہدف 37 اوورز میں 9 وکٹوں سے حاصل کیا تھا۔

ڈیون کونوے اور راچن رویندر کی سنچریوں کی بدولت یہ فتح حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ نیدرلینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم میں وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈ، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (وکٹ کیپر)، سائبرانڈ اینجلبریچٹ، رولوف وان ڈر مروے، ریان کلائن، آریان دت اور پال وان میکرن شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

ODI World Cup

icc cricket world cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

New Zealand vs Netherlands