Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سے اربوں ڈالرز کی مچھلی باہر اسمگل ہونے کا انکشاف

پروسسنگ یونٹس لگے ہیں جہاں سے اچھی مچھلی دنیا کو جاتی ہے، سینیٹر دنیش کمار
شائع 09 اکتوبر 2023 01:45pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

ملک سے اربوں ڈالرز مالیت کی مچھلیاں باہر اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ پاکستان سے 2 سے 3 ارب ڈالر کی مچھلی اسمگل ہو رہی ہے، پروسسنگ یونٹس لگے ہیں جہاں سے اچھی مچھلی دنیا کو جاتی ہے۔

دنیش کمار کا کہنا تھا کہ اسمگل مچھلی کا گند پاکستان کے سمندر میں پھینکا جاتا ہے، لہٰذا فشریز کے شعبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

اس موقع پر سیکرٹری تجارت نے سینیٹر دنیش کمار کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فشریز کے بارے میں آپ کا مشاہدہ درست ہے، ہم اصل کام چھوڑ کر دوسرے کاموں میں الجھے ہوئے ہیں۔

Senate Committee

ramesh kumar

fish smuggling