Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مشرقی وسطٰی کشیدگی: چین نے اسرائیل کو جنگ کا حل بتا دیا

غزہ اسرائیل صورتحال پر توجہ مرکوز ہے، چین
شائع 09 اکتوبر 2023 02:07pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے حملہ کے بعد چین اور ایران کا رد عمل سامنے آگیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ اسرائیل صورتحال پر توجہ مرکوز ہے اور حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو صورتحال معمول پرلانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں، اسرائیل بحران سے نکالنے کا صحیح راستہ دو ریاستی حل کا نفاذ ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی احمقانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ علاقائی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023