Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عینا آصف نے ایک ماہ پہلے اور اب کے فاخرمیں فرق بتادیا

ثمر عباس اور عینا نے ڈرامہ 'مائے ری' میں شاندارپرفارمنس سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے
شائع 09 اکتوبر 2023 02:01pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کم عمری کی شادی کے موضوع پر بننے والے ڈرامے ’مائے ری‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں۔ ڈرامے کا اختتام بھی بیشتر ناظرین کوپسند نہیں آیا جس میں کم عمر جوڑے نے باہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ لیا۔

ڈرامے میں فاخر کا کردار ادا کرنے والے ثمرعباس اور عینی کا کردار ادا کرنے والی عینا آصف مداحوں کے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

حال ہی میں ان چائلڈ اسٹارز نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں پُرمزاح تبصرے کیے۔

شو کے میزبان نے عینا آصف سے ثمر خان کی شہرت کے بارے میں سوال کیا کہ ’ایک ماہ پہلے کے ثمراور اب کے ثمر میں کیا فرق ہے؟‘

مزید پڑھیں:

کم عمری کی شادیوں کے تلخ حقائق اجاگر کرتا ’مائے ری‘ خواتین میں مقبول کیوں

وہاج علی اور عائزہ خان کے رومانوی ڈرامہ ’میں‘ کا ٹیزر جاری

ڈرامہ مائے ری، عینا آصف کی اداکاری نے شاہ رخ خان کی یاد تازہ کردی

عینا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ، ’بہت فرق ہے، اب یہ میرا فون نہیں اٹھاتا، پہلے بھائی مجھے کال کرتے تھے، اب میں کرتی ہوں تو بھائی کال نہیں اٹھاتے‘۔

ثمرعباس نے شو کے دوران یہ بھی کہا کہ انہوں نے مستقبل میں مزید ڈراموں کیلئے حامی بھری ہے، لیکن فی الحال وہ اپنے میوزک کیریئر پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عینا آصف نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی نمایاں پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جبکہ ثمر عباس کا یہ پہلا ڈرامہ تھا۔

ثمر اور عینا آصف نے ’مائے ری‘ میں اپنی شاندارپرفارمنس سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

،

lifestyle

show

aina asif

Drama Mai ri

Samar Abbas