اسرائیل فلسطین کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1854 ڈالر ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حال ہی میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین جھڑپ کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر21 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 79 سینٹس فی بیرل جب کہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 40 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 19 سینٹس فی بیرل کیے گئے ہیں۔
اس ضمن میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔
Comments are closed on this story.