Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم جیلی صرف جلد پر استعمال کے لیے نہیں ہے

پیٹرولیم جیلی کے بہت سے فوائد ہیں جو روزمرہ زندگی آسان بناتے ہیں
شائع 09 اکتوبر 2023 12:23pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پیٹرولیم جیلی قریبا ہر گھر کی ڈریسنگ ٹیبل پر موجود ہوتی ہے۔ سرد موسم میں خشک جلد کے لیے یہ ایک بہترین موئسچرائزر ہے،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں ۔

پیٹرولیم جیلی کے استعمال کے درج ذیل سات دیگر طریقے آپ کے بہت سے مسائل کو حل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

دو شاخے بال( بالوں کے سروں کا ٹوٹنا)

سرد موسم صرف آپ کی جلد کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ یہ آپ کے بالوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اب آپ کو اپنے بالوں کو نمی دینے کے لئے مہنگے کنڈیشنرز پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بالوں کے سروں پر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی آپ کے بالوں کے ٹوٹنے اورانکے درمیان سے ٹوٹنے (دو شاخہ) سے نجات دلانے میں مدد کرےگی۔

اسکرب

پیٹرولیم جیلی کو آپ اپنی جلد پراسکرب کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ریشمی نرم جلد حاصل کرنے کے لیےآپ کو صرف پیٹرولیم جیلی ایک جار اور تھوڑا سا سمندری نمک کی ضرورت ہوگی دونوں کو مکس کر کے اپنی جلد پرمساج کریں اور پھر دھولیں۔ آپ کو کوئی مہنگا اسکرب خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کانوں کے ٹاپس یا بالیاں پہننے میں مدد

اگر آپ کانوں میں ٹاپس یا بالیاں پہننے کے عادی نہیں ہیں اور کہیں جاتے وقت انہیں پہننے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

آپ اپنی من پسند بالیاں یا ٹاپس پہننے سے پہلے کانوں کی لووں پر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لگالیں تو اس سے آپ کوبالکل تکلیف نہیں ہوگی۔

نیل پالش

اکثراوقات نیل پالش لگاتے ہوئے اسے کھولنا پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے کیونکہ پالش ڈھکن کے اندر یا بوتل کے باہر پھنس جاتی ہے لیکن اگر اگر آپ بوتل کے کنارے پر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لگادیں تواگلی بار جب استعمال کرتے ہوئےبوتل کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:

غیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے اب پارلر جانے کی ضرورت نہیں

بلیک ہیڈز ہٹائیں ، جلد کو شفاف بنائیں

چولہے میں گیس پریشر کم آئے تو یہ طریقہ ضرور آزمائیں

خوشبو کی حفاظت

اگر آپ اچھی خوشبو لگانا پسند کرتے ہیں لیکن اس بات سے پریشان ہیں کہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پرفیوم یا کولون کو دوبارہ نہ لگانا پڑے تو آپ اسپرے کرنے سے پہلے اپنی جلد پر تھوڑا سا پیٹرولیم جیلی کا مساج کرلیں تو یہ خوشبو زیادہ دیر تک آس پاس رہے گی۔

چوکھٹ کی آواز

اگر آپ کے دروازوں اور کھڑکیوں سے آوازیں آتی ہیں تو پریشان نہ ہوں، ان کی چرچراہٹ روکنے کے لیے پیٹرولیم جیلی لگا دیں تو اس سے یہ آوازیں آنا بند ہوجائیں گی۔

جوتوں پر داغ

اکثرایک داغ آپ کے بالکل نئے لوفرز کو تباہ کرسکتا ہے۔ اگر آپ اس داغ پر تھوڑا سا پیٹرولیم جیلی لگادیں توجوتوں کو باآسانی دوبارہ صاف کیا جاسکتا ہے، ساتھ ہی ان کی چمک دمک بھی بحال ہوجائے گی۔

lifestyle

Vaseline

haircare

scurb

earpins

fragrance