Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں ڈالر 282 سے نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 06:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

**نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے سے نیچے آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی ہوئی۔

روپے کی قدر میں بہتری کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 1.8 فیصد اضافے سے 282 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 281 روپے 50 پیسے ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 1.8 فیصد اضافے سے 282.68 پر بند ہوا تھا۔

ڈالر انٹر بینک میں مسلسل 22 سیشنز سستا ہوا جس کے بعد روپیہ جولائی کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی مثبت رجحان رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ جمعہ کو انڈیکس 47 ہزار 493 پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars