Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

لندن برینٹ کروڈ اور امریکی خام تیل کی قیمت بڑھ گئی
شائع 09 اکتوبر 2023 09:13am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر21 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 79 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

نومبر کے لئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 40 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 19 سینٹس فی بیرل کئے گئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینی جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج سے لڑائی، حزب اللہ بھی حملے میں شامل، 700 اسرائیلی ہلاک

واضح رہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے یہودی بستیوں اور اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا گیا تھا۔

Oil prices

crude oil

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023