Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل فلسطین کشیدگی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم

اجلاس میں کسی قرارداد پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
شائع 09 اکتوبر 2023 08:38am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر غور کے لیے طلب کیے جانے والا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

اجلاس میں کسی قرارداد پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، امریکا کی جانب سے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اجلاس میں شریک اکثر ارکان نے حماس کے حملے کی مذمت کی لیکن روس نے اتفاق نہیں کیا، جبکہ روسی سفارت کاروں نے فوری جنگ بندی اور باہمی مذاکرات پر زور دیا۔

انہوں نے موقف رکھا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق پہلے سے طے شدہ معاہدوں پر عمل کرے۔

فلسطینی سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ دنیا کو عالمی قوانین کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین سے متصادم فوجی حمایت چاہتا ہے ساتھ ہی عرب لیگ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

دوسری جانب فلسطین نےعرب لیگ کا ہنگامی غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

معاون سیکرٹری جنرل عرب لیگ کا کہنا ہے کہ عرب لیگ اجلاس بلانے کیلئے مشاورت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراکش عرب لیگ کا سربراہ ہے، کوشش ہے اجلاس میں زیادہ وزرائے خارجہ شریک ہوں۔

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023