Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں جھڑپ، ایک دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 08 اکتوبر 2023 10:02pm
شمالی وزیرستان: سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں جھڑپ، ایک دہشت گرد ہلاک۔ فوٹو ــ فائل
شمالی وزیرستان: سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں جھڑپ، ایک دہشت گرد ہلاک۔ فوٹو ــ فائل

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان رزمک میں ہونے والی جھڑپ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔

ISPR

security forces operation

Pakistan Law and order situation