Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چڑیل کا لقب اور کالا جادو کرنے کا الزام، بالی ووڈ اداکارہ کا جیل میں ناگن ڈانس

'شاید میں ویسی ہی انسان ہوں، شاید میں چڑیل ہوں، شاید میں جانتی ہوں کہ کالا جادو کیسے کیا جاتا ہے۔'
شائع 08 اکتوبر 2023 09:05pm

آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو چڑیل کہا گیا اور ان پر کالا جادو کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

ریا چکرورتی ببھی بالی ووڈ اداکارہ ہیں جو ایک معاملہ میں جیل بھی جا چکی ہیں۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جس دن انہیں ضمانت ملی اس دن انہوں نے جیل میں خوشی سے ناگن ڈانس کیا تھا۔

ریا چکرورتی نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مجھے چڑیل بنا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’پرانے زمانے میں چڑیل کس کو کہا جاتا تھا؟َ چڑیل اس خاتون کو کہا جاتا تھا، جس نے پدرانہ معاشرے کو رد کیا ہو یا جس کی سوچ اور طرز زندگی مردوں کی رائے سے مختلف ہوتی تھی، اس کے اپنے خیالات اور رائے ہوتی تھی۔‘

ریا چکرورتی خود کو ویسی ہی خاتون سمجھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’شاید میں ویسی ہی انسان ہوں، شاید میں چڑیل ہوں، شاید میں جانتی ہوں کہ کالا جادو کیسے کیا جاتا ہے۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ پدرانہ سماج ہے۔ میرے بارے میں جو باتیں کہی گئیں وہ پدرانہ سماج کے دائرے میں رہ کر کہی گئیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’جس دن مجھے ضمانت ملی، اس دن میرے بھائی کو ضمانت نہیں ملی اور میں بکھر گئی تھی۔ میں اس دن پوری طرح ٹوٹ گئی تھی۔ میں نے سبھی لڑکیوں سے وعدہ کیا تھا کہ جس دن گھنٹی بجے گی میں ڈانس کروں گی۔ ضمانت ہو گئی، لیکن میں خوش نہیں تھی۔ میں نے پہلے انہیں منع کیا۔ جب جیلر آئے اور بولے کہ مت کرو تم، چھوڑ دو۔‘

اکتیس سالہ ریا کا مزید کہنا تھا کہ ’پھر میں نے سوچا میں جا رہی ہوں اور میں ان خواتین سے دوبارہ نہیں ملوں گی اور اگر میں انہیں ڈانس کرکے پانچ منٹ کی خوشیاں دے سکتی ہوں تو ایسا کیوں نہ کروں؟ میں نے پھر ڈانس کیا۔ یہ میری زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا۔ ہم نے فرش پر ناگن ڈانس کیا تھا۔‘

jail

Bollywood actress

Sushant Singh Rajput

Rhea Chakraborty

Nagin dance