Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایک ماہ میں پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر قائم
شائع 08 اکتوبر 2023 08:42pm
کراچی: ایک ماہ میں پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ۔ فوٹو ــ فائل
کراچی: ایک ماہ میں پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ۔ فوٹو ــ فائل

کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔

آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات پیش آنے لگے ہیں۔

سگ گزیدگی کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے۔

عزیزآباد بلاک دو میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کتے کے کاٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔

ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

کچھ علاقوں میں شہری گھروں سے نکلتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ عوام نے انتظامیہ سے کتوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر بھی قائم کردیا گیا۔

karachi

Dog

Dog Meat Ban