Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئمہ بیگ کی درمیانی انگلی نظر کیوں نہیں آتی؟

انگلی کیوں نہیں دکھتی یا آدھی کیوں نظر آتی ہے؟ آئمہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا
شائع 08 اکتوبر 2023 07:17pm

اکثر تصاویر اور ویڈیوز میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ پاکستان کی معروف ترین گلوکارہ آئمہ بیگ کے ایک ہاتھ کی درمیانی انگلی آدھی ہی نظر آتی ہے، جیسے کہ مڑی ہوئی ہو۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین سوال کرتے بھی دکھتے ہیں کہ ان درمیانی انگلی کیوں نہیں دکھتی یا آدھی کیوں نظر آتی ہے۔

جس پر آئمہ بیگ نے اپنے ہاتھ کی درمیانی اُنگلی نظر نہ آنے کے حوالے سے ہوشرُبا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بات کی۔

مزید پڑھیں

مس پرتگال کا تاج پہلی بار ایک ٹرانس جینڈر کے سر پر سج گیا

ہوائی جہاز میں پُرسکون نیند کیسے لیں؟ ماہرین کی تجاویز

ماہرہ کی مایوں سے پہلے والدہ کی کیا خواہش تھی، شادی کے بعد پہلا پیغام

دورانِ انٹرویو انہوں کہا کہ ’لوگ اکثر میری اس انگلی کے مڑے ہونے یا تصویر میں نظر نہ آنے پر کمنٹ کرتے ہیں ، پوچھتے ہیں انگلی کہاں گئی، آدھی انگلی کہاں رہ گئی، ہر وقت کیسے ایک انگلی موڑ کر رکھ لیتی ہو وغیرہ‘۔

آئمہ نے کہا کہ ’میں اپنی درمیانی انگلی خود موڑ کر نہیں رکھتی بلکہ مجھے آرتھرائٹس ہے جس کی وجہ سے میری انگلی ایسی ہوگئی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب مجھ میں آرتھرائٹس کی تشخیص ہوئی تو میں نے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی اور میری لاپرواہی کے سبب میری ایک انگلی اب سیدھی نہیں ہوپاتی۔‘

Aima Baig

Middle Finger