Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: نیشنل والی بال چیمپئن شپ میں بلوچستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بلوچستان نے کوارٹر فائنل میں آزاد جموں کشمیر کو شکست دی
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 07:23pm
Women of Balochistan have done their best in the field of sports - Aaj News

کھیلوں کے میدان میں بھی بلوچستان کی خواتین نے اپنا لوہا منوا لیا۔ کوئٹہ میں والی بال چیمپئن شپ کے مقابلے آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔

پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ کرکٹ، فٹبال اور ہاکی کے بعد اب والی بال میں بھی لوہا منوایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان نیشنل والی بال چیمپئن شپ کوئٹہ میں جاری ہے جس میں چاروں صوبوں سے8 ٹیمیں شریک ہیں۔

دیگر شہروں سے آنے والی خواتین کھلاڑی کوئٹہ کے پر امن ماحول اور بہترین مہمان نوازی پر بے حد خوش نظر آئیں۔

خواتین کھلاڑیوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیل کر بہت اچھا لگا اس طرح کے مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جانا چاہے تاکہ خواتین کو کھیل کے مزید مواقع میسر آسکیں۔

چیمپئن شپ میں تمام ٹیموں نے حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بلوچستان نے کوارٹر فائنل میں آزاد جموں کشمیر کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جیت کو ٹیم کی مشترکہ جدوجہد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان کا فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

شیکھر دھون کو اہلیہ نے ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا، عدالت

کھلاڑیوں کا کہنا تھا یہاں کسی ٹیم کی ہار جیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ خواتین کا کھیلوں کے میدان میں ہونا ہی سب سے بڑی جیت ہے۔

بلوچستان

sports

Volleyball