Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کے ایل راہول 97 اور ویرات کوہلی 85 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 12:25am
ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فوٹو ــ بی سی سی آئی
ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فوٹو ــ بی سی سی آئی
ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تصویر بشکریہ ای ایس پی این کرک انفو
ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تصویر بشکریہ ای ایس پی این کرک انفو

آئی سی سی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل آئے۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ٹیم انڈیا نے پہلے کینگروز کو 199 رنز پر ڈھیر کیا اور پھر باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

میچ چنئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی بولرز نے عمدہ بولنگ کراتے ہوئے کینگروز کو دباؤ میں رکھا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 50 ویں اوورز کی تیسری گیند پر 199 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلوی اوپنر مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ڈیوڈ وارنر نے 41 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوشین 27، گلین میکسویل 15، کیمرون گرین 8 ، کپتان پیٹ کمنز نے 15 اور ایڈم زمپا نے 6 رنز اسکور کیے۔

مچل اسٹارک نے آخری اوورز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں 28 قیمتی رنز جوڑے جبکہ ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔

میزبان بھارت کی طرف سے روندرا جڈیجا نے 3، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ نے 2 ، 2 جبکہ محمد سراج، ایشون اور ہارڈک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بھارتی بیٹنگ

بھارت نے آسٹریلیا کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا۔

کپتان روہت شرما اور دوسرے اوپنر ایشان کشن دونوں ہی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

روہت شرما اور اوپنر ایشان کشن کے صفر پر آوٹ ہونے کے بعد شریاس ایر بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد اسٹائلش بلے باز ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بڑی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح کے ٹریک پر گامزن کیا۔

کے ایل راہول نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 115 گیندوں پر 97 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ جبکہ ویرات کوہلی 85 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ہارڈک پانڈیا نے 11 رنز بنائے ، کے ایل راہول اور پانڈیا نے ملکر ٹیم کو 42 ویں اوورز میں 6 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔

آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 اورمچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا، روی چندران اشون، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ

Australia

Indian cricket team

world cup 2023