Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے کوئی دباؤ قبول نہیں، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان

تارکین وطن کا واپس جانا ریاستی پالیسی ہے، جان اچکزئی
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 08:24pm
فوٹو ـــ اے پی پی
فوٹو ـــ اے پی پی

نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے کوئی دباو قبول نہیں، تارکین وطن کا واپس جانا ریاستی پالیسی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو باعزت طریقے سے بھیجیں گے، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں، تارکین وطن کا واپس جانا ریاستی پالیسی ہے، اور ریاستی پالیسی پر کوئی پریشر قبول نہیں۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جن کو پناہ دی وہ احسان فراموشی کررہے ہیں، افغان باشندے جرائم میں ملوث ہیں، کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں،ڈیڈ لائن تک تارکین وطن کو ہرصورت واپس جانا ہوگا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکریں گے، ایمل ولی خان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان خود مختار ریاست ہے ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، جان اچکزئی

نگراں وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے40 سال افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا، جن کے پاس ویزا ہے ان کو کچھ نہیں کہیں گے، چمن سے 500 خاندان واپس جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’مہلت ختم ہونے پرافغان باشندوں کو بےدخل کرنے کیلئے طاقت کااستعمال کریں گے‘

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوایک نارمل اسٹیٹ کی طرف لے جانا ہے، ماضی کی غلطیوں کو نہیں دھرائیں گے، ہمسائیہ پاکستان میں مداخلت سے گریزکرے۔

Afghan refugees

Illegal Afghan Residents

Jan Achakzai